ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پانڈیچری پر بھی نافذ ہوتا ہے : نارائن سامی

عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پانڈیچری پر بھی نافذ ہوتا ہے : نارائن سامی

Thu, 05 Jul 2018 11:15:38    S.O. News Service

پانڈیچری 5جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی کے ساتھ تنازعہ میں ملوث پانڈیچری کے وزیر اعلی وی نارائن سامی نے منتخب حکومت کی صلاحیتوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کی اور انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اس مرکزکے زیر انتظام علاقہ پر بھی مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر نے خبردار کیا کہ اگر لیفٹیننٹ گورنر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام نہیں کیا تو وہ توہین کی عرضی دائر کریں گے۔انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ میں فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں اور یہ فیصلہ پانڈیچری کی حکومت پر بھی مکمل طور پر لاگو ہوتا ہے۔ واضح ہو کہ پانڈیچری بھی مرکزکے زیر انتظام خطہ ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرن بیدی اپنے طور طریقوں کو بدلیں گی۔ نارائن سامی نے کہا کہ جو بھی عمل سپریم کورٹ کی طرف سے حالیہ فیصلے کے متضاد ہوگا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ میں خود سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کام کرنے میں ناکام رہنے والوں کے خلاف توہین کی عرضی دائر کروں گا۔ 
 


Share: